دبئی،3؍فروری(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا) ٹائیگر ووڈس نے دبئی ڈیجرٹ کلاسک گولف کے پہلے دور میں خراب کارکردگی کے ساتھ پانچ اوور پار 77 کا اسکور کیا۔وہ مشترکہ طورپر 121 ویں نمبر پر ہے جبکہ سرجیو گارسیا ان سے 12 شاٹ آگے ہیں۔ووڈس نے 10 ویں ہول سے شروعات کی لیکن 10 فیئرویج ہی لگا سکے جبکہ 11 گرنس لگائے۔ انہیں اپنا پہلا دور ختم کرنے کے لئے 33 پٹس کی ضرورت پڑی۔